نئی دہلی،21؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے نریندر مودی حکومت کے دور میں بینکوں میں عوام کی دولت غیر محفوظ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج دعوی کیا کہ اس حکومت میں (این پی اے230فیصد بڑھ گئی ہیں اس لئے اب این ڈی اے کا نام این پی اے کر دیا جانا چاہئے۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان ردیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کر کہاکہ بینک بحران میں ہیں۔عوام کا پیسہ غیر محفوظ ہے۔ڈیفالٹروں نے لوٹ کرفرار ہو گئے۔انہوں نے دعوی کیاکہ مودی حکومت میں بینکوں کا ڈوبا قرض (بیڈ لون) 317فیصد بڑھ گیا۔ 2014-15 میں یہ 26,112 کروڑ روپے تھا اور یہ 2017-18میں 1،09,076 کروڑ روپے ہو گیا۔سرجیوالا نے کہاکہ تمام بینکوں میں این پی اے 230فیصد بڑھ گیا۔یہ مارچ، 2014 میں 2,51,054 کروڑ روپے تھا جو دسمبر، 2017 میں بڑھ کر 8,31,141 کروڑ روپے ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ این ڈی اے کا نام اب این پی اے کر دیا جانا چاہئے۔